یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک سعودی عرب اور یمن کے حکام کے درمیان عمانی حکومت کی ثالثی اور رابطہ کاری سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا، لیکن حالیہ ملاقات اور اس کے سائیڈ لائنز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالات اچھے راستے پر ہیں اور جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کا امکان ہے۔