تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلفون کے ذریعے ایرانی تائی کوانڈو ٹیم کو جنوبی کوریا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ قرآن کے مطابق اگر مسلمان ایک دوسرے سے متحد رہیں تو انہيں اللہ کی بے پناہ طاقت و رحمت و حکمت سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیا جائے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے تمام علاقوں میں قتل عام کر رہا ہے۔ یہ عام شہریوں، صحت کی تنظیموں، الرسالہ سکاؤٹس، اور بچے، خواتین اور بوڑھوں پر حملہ کر رہا ہے جو اپنے گھروں میں مقیم ہیں۔
سبھی مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے وسائل کے ساتھ لبنان کے عوام اور سربلند حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور غاصب، ظالم اور خبیث حکومت کا مقابلہ کرنے میں اس کی مدد کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے آج صبح (بدھ)، ہفتہ دفاع مقدس کے 5ویں دن جانبازوں کے ایک گروپ، شہداء کے اہل خانہ، فنکاروں، مصنفین، امدادی کارکنوں، سابق فوجیوں اور دفاع مقدس کے کارکنان نے حسینیہ امام خمینی(رح) میں ملاقات کی۔
کان حادثے پر اپنے تعزیتی پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ میں طبس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے اس تلخ اور افسوسناک واقعے پر، جس میں متعدد مزدور جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں، ان عزیزوں کے اہل خانہ اور اس علاقے کے لوگوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یہ بات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے حکام، اسلامی ممالک کے سفیروں اور 38ویں وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت کے موقع عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں، ایران کی تینوں قوا کے سربراہان اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرف اس سال بھی رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی یا تبدیلی سے اتفاق کیا ہے۔
آج جمعہ کی صبح پارسی آزادی ہوٹل کے گولڈن ہال میں مجلس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شہریاری کی موجودگی میں اسلامی اتحاد کی بین الاقوامی کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ ایک علمی نشیت کا انعقاد ہوا۔
سید حسن نصر اللہ نے زور دیا کہ ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فوری طور پر لبنان کی مدد کی، خاص طور پر عراق ، اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور وہ حکومتیں شامل ہیں جنہوں نے لبنانی حکومت سے رابطہ کیا اور مدد کی پیشکش کی۔
ہم پوری اسلامی دنیا خصوصاً پاکستان میں اسلامی اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ انتہا پسندی اور تکفیریت کی تعلیمات کو اپنے اندر سے نکال باہر کریں اور اب جب کہ اسلامی ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوچکے ہیں۔ انہیں ایسے طلباء کی تربیت کرنی چاہیے جو عالمی استکبار اور طواغیت وقت کی جانب اپنے تیز دھار پیکان اور قلم کا رخ کرلیں اور عالم اسلام میں ...
صدر ایران مسعود پزشکیان نے 38 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ مسلمانوں کا اتحاد ہی ان کی طاقت میں اضافہ کرسکتا ہے۔
صیہونی حکومت کی اس نیوز سائٹ نے مذکورہ امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ یواو گالانت نے اپنے امریکی ہم منصب کو یہ بتایا تھا کہ کارروائیاں انجام دینے جارہے ہیں لیکن ان کا رروائیوں کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی
تقریب خبررساں ایجنسی کے شعبہ فکر کے نامہ نگار کے مطابق 38ویں بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس کے ویبنرز 14 تاریخ سے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی ویب سائٹ سے نشر کیے جائیں گے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مطہر کی صفائی کی تقریب میں شرکت کے بعد مرحوم ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قبر پر بھی حاضری دی۔
آپ نے اپنے برتاؤ میں اور اپنے سلوک میں اسلامی سخاوت اور عربی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ سب کچھ سید الشہدا سلام اللہ علیہ کے عشق کی وجہ سے ہے۔ حسین ابن علی ع سے یہ عشق غیر معمولی چیز ہے۔ کسی بھی دور میں اور کسی بھی جگہ اس کی نظیر ہم نے نہ پہلے دیکھی اور نہ آج نظر آتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ کھگیلویہ و بویراحمد کی شہداء کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کے دوران کہا کہ جوانوں کی جانثاری اور فداکاری قوم کی ترقی کے لئے عظیم سرمایہ ہے۔