تمام شریک جماعتوں نے متفقہ طور پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ "آزاد فلسطینی ریاست" کے قیام کے خواہاں ہیں جس کا دارالحکومت قدس شریف ہو اور فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے۔
بدقسمتی سے ہم امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے اسلامی دنیا کے خلاف تشدد دیکھ رہے ہیں اور یہ ہمیں اسلامی ممالک کے درمیان نظری اور عملی اتحاد پر زیادہ توجہ دینے پر مجبور کرتا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہرین کی اسمبلی ﴿مجلس خبرگان﴾ کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات کی۔
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی بنیاد رکھنے میں معاونت فراہم کی اور تنظیم میں مختلف اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ انہوں نے اپنے نظریات اور تعلیمات سے حزب اللہ کے اصول و ضوابط کو مضبوطی فراہم کی۔
سید عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ صہیونی مجرم دشمن کے مقاصد میں سے ایک مزاحمتی قائدین کو نشانہ بنا کر قوم اور مجاہدین کے حوصلے پست کرنا ہے، لیکن یہ اس کی بھول ہے۔ تاہم نفرت و عداوت نے دشمن سے تاریخی حقائق کو سمجھنے کی صلاحیت چھین لی ہے اور اسے درندگی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
سید عبدالملک الحوثی نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔
عراق میں شیعہ تنظیموں کے درمیان ارتباطی فریم ورک کے ایک رہنما نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی کو جنگ کے دوران نفسیاتی حربہ قرار دیا ہے۔ جنرل اسماعیل قاانی کو منظر عام سے دور رکھ کر دشمن کو مخمصے میں مبتلا کیا گیا تھا۔
اس اخبار نے لکھا کہ فی الحال اسرائیل (حکومت) کے پاس لبنان، غزہ، شام، عراق، ایران اور یمن سے اسرائیل (مقبوضہ علاقوں) پر فائر کیے جانے والے ڈرونز کے خلاف کوئی خاص دفاعی نظام نہیں ہے۔
لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشنز روم نے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ "ہم نے عکا اور حیفا کے علاقوں کی جانب بیک وقت ڈرون اور میزائل داغے اور اس طرح ہمارے ہمارے دھماکہ خیز ڈرون طیارے ریڈاروں کو ڈاج دیکر بنیامنیہ میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے پر جالگے۔
عبرانی زبان کے ٹی وی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ شمالی بستیوں پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے دوران تباہ شدہ مکانات کے معاوضے کے لیے چھ ہزار درخواستیں کی گئیں۔
عراق کے وزیر اعظم نے امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کی کمیٹی کے رکن کے ساتھ ملاقات میں اعلان کیا: اسرائیلی میڈیا کی طرف سے آیت اللہ سیستانی کی توہین تمام مسلمانوں کے جذبات کی توہین ہے اور صیہونی حکومت نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے۔
انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر "جنرل قاانی" مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انشاء اللہ وہ آنے والے دنوں میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے قومی تمغہ "نشان فتح" وصول کریں گے۔
یہ نقشہ ٹیلی گرام پر پھیلایا گیا ہے۔ نقشہ میں کئی آئل پوائنٹس اور گیس فیلڈز دکھائے گئے ہیں جو ایرانی افواج کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ نقشے میں 14 مقامات دکھائے گئے ہیں جن کی تفصیل درج ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے آج اپنی تقریر میں تاکید کی: خطے کی قومیں مزاحمت کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتی ہیں۔ الاقصیٰ طوفان آپریشن مزاحمت کی موجودگی اور کردار کے ذریعے مشرق وسطیٰ کو بدلنے کا آغاز تھا۔
حزب اللہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر آپریشن کے تحت تل ابیب کے مضافات میں صیہونی حکومت کے یونٹ 8200 سے وابستہ غالیلوت ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے طوفان الاقصی کو ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خطاب کیا اور غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے بارے میں گفتگو کی۔