الحوثی نے کہا کہ ماضی میں امریکہ ایک طیارہ بردار بحری جہاز کے ذریعے بڑی طاقتوں کو دھمکاتا تھا، لیکن یمن کے خلاف اس نے اپنی شکست کا خود اعتراف کر لیا ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاریوں نے بھی ایوانِ صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کیا۔
تمام مجرموں کو جائے واردات سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نچلی عدالت نے سبھی انیس ملزموں کو بری کر دیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے ان میں سے چھے کو قصوروار ٹہرایا تھا۔
سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کے کمانڈر جنرل پاکپور نے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور تازہ ترین صورتحال اور وہاں تعیینات یونٹس کی جنگی و دفاعی تیاریوں کا قریب سے جائزہ لیا۔
حزب اختلاف کے مقبول میئر، جو صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف ہیں، انہیں بدعنوانی اور ’ایک دہشت گرد تنظیم کی مدد‘ کے الزامات کی 2 تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے ہفتہ کے روز پولیس کو بتایا تھا کہ یہ الزامات ’غیر اخلاقی اور بے بنیاد‘ ہیں۔
جمعرات کو عینی شاہدین نے صدر محل کے قریب ڈرون حملوں اور فضائی حملوں کی آوازیں سنی۔ ایک ویڈیو پیغام میں رپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے صدر محل اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کی حفاظت کرنے کا عہد کیا۔
مظاہرے ایسی حالت میں جاری ہیں جبکہ حکومت نے پورے ملک میں 4 روز کے لیے مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے اور متعدد سڑکیں بند کر کے مظاہرین کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
نائیجر کی حکومت نے ملک کے جنوب مغرب میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ان گریٹر صحارا (آئی ایس جی ایس) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں 44 شہریوں کی شہادت کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، فلسطینی خبر رساں ادارے ’وفا‘ کے مطابق اسرائیلی حملوں کا زیادہ تر نشانہ خاندانوں کے گھر تھے، جن گھروں پر حملہ کیا گیا ان میں سہیلہ میں ابو دیب خاندان کے گھر کے 7 افراد شہید ہوئے۔
مسلمان اقوام کو متحد ہوکر ان جرائم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، تاکہ امت مسلمہ کے تمام حقوق کا دفاع اور بالخصوص فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوجائے۔